کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام اوجھا کیمپس کرکٹ گراؤنڈ میں 21ستمبر جمعرات کو ہونے والے نرسنگ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق بی ایس این نرسنگ سیمسٹر5 کا کمیونٹی ہیلتھ نرسنگ (1) اور بی ایس این نرسنگ سیمسٹر7 کا لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ان نرسنگ کے امتحانات ملتوی کئے گئے ، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، بقیہ تمام امتحانات اپنی مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔