اڑنگو ……

June 27, 2016

چچا کی ایک ٹانگ پیدائشی طور پر لمبی ہے۔
یا یوں کہہ لیں کہ چچا کی ایک ٹانگ چھوٹی ہے۔
وہ ہمارے رشتے دار نہیں ہیں، جگت چچا ہیں۔
گھر کہیں دُور ہے لیکن مستقلاً ہمارے محلے میں پائے جاتے ہیں۔
چچا ہر وقت مشکل میں رہتے ہیں۔
وہ دوسروں کی طرح بھاگ نہیں سکتے،
دوسروں کی طرح کھڑے نہیں ہوسکتے۔
سچ تو یہ ہے کہ وہ دوسروں کی طرح بیٹھ بھی نہیں سکتے۔
وہ جس حال میں ہوں،
انھیں سارا زور چھوٹی ٹانگ پر دینا پڑتا ہے
اور لمبی ٹانگ ہر آتے جاتے کے کام میں اڑانا پڑتی ہے۔