دھرمیندر نے ہیما مالینی کو 75ویں سالگرہ پر کونسا بڑا تحفہ دیا؟

October 16, 2023

بالی ووڈ کی عہد ساز اداکارہ اور ماضی کی کئی ہٹ فلموں کی ہیروئن ہیما مالینی نے اپنے شوہر اور سینئر اداکار دھرمیندر کی جانب سے اپنی75ویں سالگرہ پر ملنے والے سب سے بڑے تحفے کا انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہیما مالینی آج 16 اکتوبر کو75 برس کی ہوگئیں۔ ہیما مالینی نے 1960 کے عشرے کے وسط میں شروع ہونے والے اپنے فلمی کیریئر کے دوران شعلے سے لے کر سیتا اور گیتا جیسی باکس آفس پر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ڈریم گرل کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارتی میڈیا سے حالیہ انٹرویو میں ہیما مالینی نے بتایا کہ شوہر کی جانب سے سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ وہ میری سالگرہ پر میرے پاس موجود ہیں اور انہوں نے اپنا وقت میرے ساتھ گزارا جو سب بڑا تحفہ ہے۔

یاد رہے کہ اپنے زمانے کے سپر اسٹار دھرمیندر اپنی اہلیہ ہیما مالینی کی سالگرہ کے موقع پر امریکا سے بھارت پہنچے، تاکہ اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ سالگرہ کی خوشیاں مناسکیں۔

ہیما مالینی کا اپنی سالگرہ کے موقع پر کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام اور زندگی کی دیگر مصروفیات کے باعث انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وقت کتنی تیزی کے ساتھ گزر گیا اور وہ آج 75 برس کی ہوگئیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ عمر تو صرف گنتی کا نام ہے اصل زندگی کا انحصار اپنا خیال رکھنے پر ہے۔