نواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارے لیے باعثِ اعزاز تھا، احسن ڈار

October 19, 2023

سابق وزیراعظم کو چار سال تک برطانیہ میں سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار کا کہنا ہے کہنواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات تھی۔

احسن ڈار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنا بہت بڑا رسک اور ہماری لیے چیلنج بھی تھا۔

احسن ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے لندن سے روانگی سے قبل سیکیورٹی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا۔