ڈینیئل کریگ لاس اینجلس فسادات پر مبنی فلم کنگ میں مرکزی کردار ادا کرینگے

June 30, 2016

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)خبریں ہیں کہ ہولی وڈ اداکار ڈینیئل کریگ اپنی آنے والی فلم کنگ میں ہیل بیری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک فلم ڈرامہ ہے جس کی کہانی 1992 کے لاس اینجلس فسادات پر مبنی ہے۔فلم مستانگ کے ڈائریکٹر ڈینیز گیمز ارگوین فلم کنگ کو ڈائریکٹ کریں گے اور فلم کا اسکرپٹ بھی خود ان کا تحریر کردہ ہے۔یہ فلم ان کی ہولی وڈ میں انگریزی زبان میں پہلی فلم ہے۔ اگر ڈینئل کریگ اس فلم میں کام کرتے ہیں تو وہ لونر کا کردار ادا کریں گے جو ساؤتھ سینٹرل لاس اینجلس میں رہتا ہے اور فلم میں بیری ہیل کے کردار کے ساتھ پیار میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ جب فسادات ہوتے ہیں تو وہ بیری ہیل اور اس کے بچوں کو فسادات سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔یاد رہے کہ یہ فسادات اس وقت پھوٹتے ہیں جب مضافاتی سیمی وادی کی جیوری نے 1991 میں روڈنی کنگ کو تیزرفتاری کے الزام میں گرفتار کرنے کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے اور ویڈیو ٹیپ میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے مرتکب چار پولیس افسران کو بری کردیا تھا۔ان فسادات میں 55 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ لوٹ مار،توڑ پھوڑ سے ایک بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔