ناظم آباد سپر کپ:قاسمی سی سی فائنل میں

June 30, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قاسمی جیم خانہ نے شامیل کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ناظم آباد سپر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔شامیل کرکٹ کلب نےپانچ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ حسن محمود نے تین چھکوں کی مدد سے 51 ، محمد سمیع نے دو چوکوں اور دو چھکو ں کی مدد سے 26 جبکہ سجاد نے 27 رنز بنائے۔ وسیم علی اور عمیر احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔قاسمی جیم خانہ نے ہدفتین وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا نور ولی نے پانچ چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 60 رنز بنائے حمزہ گھانچی نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔