کراچی: کانگو سے متاثرہ مریض انتقال کر گیا

November 25, 2023

شہرِ قائد کراچی میںکانگو وائرس میں مبتلا اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 55 سالہ شخص انتقال کر گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اسپتال کے ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شہری کو جناح اسپتال کے کانگو وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سےقبل 8 نومبر کو کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کراچی میں انتقال کر گیا تھا۔

30 سال کے میر کو علاج کی غرض سے بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔