پاکستان کو لاحق امراض کا علاج

June 30, 2016

جناب وزیر اعظم! جس طرح آپ ایک جان لیوا مرض کا شکار ہیں ویسے ہی پاکستان بھی کچھ مہلک امراض کی زد میں ہے۔ آپ تو اپنی مرض کے علاج کیلئے لندن روانہ ہو گئے مگر ملک کو لاحق امراض کا علاج کیسے کیا جائے؟ ان امراض میں سے ایک لوڈشیڈنگ ہے جس نے عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔ پھر ملک میں امن آخری سانسیں لے رہا ہے۔ بے شمار سرکاری ادارے اپنی آخری سانسوں پر ہیں۔ ان امراض کی وجہ سے خوشحالی بھی غائب ہو چکی ہے، روزگار کے دروازے بھی بند ہوتے جا رہے ہیں۔ ملکی آزادی قرض جیسے مہلک مرض کی وجہ سے لاغر ہوتی جا رہی ہے۔ حکومت کو پاکستان کو لاحق خطرناک امراض کے علاج کے لئے بھی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ورنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ان امراض کی وجہ سے مسائل میں ہی گھری رہیں گی۔ (یوسف ساقی)
yousaf.saqiyahoo.com