اللّٰہ تعالی نے عورت کو بلند مقام عطا کیا ہے، قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای

November 29, 2023

لوٹن (شہزاد علی ) عورت چاہے ماں ہو، یا بہن، بیوی یا بیٹی اللّٰہ تعالی نے اسے بلند مقام اور رتبہ عطا کیا ہے، ماں ہو تو نبی کریمﷺفرماتے ہیں کہ اس کے قدموں کے نیچے جنت ہے، بیٹی ہو تو نبی پاکﷺ فرماتے ہیں کہ جس نے دو بیٹیوں کی پرورش اور تربیت کی قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا، بہن ہو تو جس نے اس کو محبت سے نوازا اسے دونوں جہانوں کی عزت سے نوازا جائے گا، بیوی اگر نیک پارسا ہے، خاوند کی وفا دار ہے تو اللہ کی خاص نعمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل اور جامعہ غوثیہ اسلامیہ ٹرسٹ لوٹن کے مہتمم اعلیٰ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے اپنی اہلیہ مرحومہ و مغفورہ کی پہلے سالانہ ختم شریف کے موقع پر تعزیتی دعائیہ محفل اور قرآن خوانی میں بطور میزبان خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم، مرکزی جامعہ مسجد لوٹن کے خطیب علامہ حافظ مولانا اعجاز احمد، ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر اور مسجد پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، شیخ محمد عاصم الازہری، محمد قاسم چشتی، محمد فیاض چشتی، مولانا محمد فاروق چشتی، مولانا عبدالرشید چشتی، مولانا حافظ ساجد محمود، قاری واجد حسین چشتی، میئر کونسلر یعقوب حنیف، سابق ڈپٹی لیڈر کونسلراسلم خان، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل کونسلر جاوید حسین، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، بیرسٹر محمد منیر، ڈاکٹر طاہر لون، ڈاکٹر گل زمان بٹ، ڈاکٹر علی، ڈاکٹر ذولفقار راٹھور، کونسلر امجد حسین، سابق میئرز لوٹن ریاض بٹ، طاہر ملک، چوہدری مسعود اختر اور محمد فاروق، اسرار بٹ، کونسلر ظہور احمد، سابق میئر چشم ظفیر بھٹی، ممتاز بٹ، محمد اکرم باہو ، محمد فیاض قریشی، پی پی سی یوکے کے صدر شیراز خان، شاہد زمان، آزاد ملک نکیالوی، قاری راجہ محمد عجائب ، انوار ملک، ملک غلام محی الدین، مہربان ملک، فیاض قریشی ، ملک محمد رفیق، حاجی عید محمد، چوہدری غفور، حاجی راجہ منشی خان، عرفان خان، خلیفہ محمد محفوظ بٹ، خلیفہ ریاض راجہ، چوہدری ولایت، خواجہ ایوب سمیت تمام شخصیات نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی مرحومہ اہلیہ کے بلند درجات کیلئے دعائیں کیں اور دینی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔علماء کرام، ثنا خوانان مصطفیٰ، اور دیگر شرکاء نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی اہلیہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے بغیر مشکل ترین سال گزرا، وہ مرحومہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ 55 سالہ زندگی کے سفر میں اپنی شریک حیات کو نبی پاکﷺ کی شریعت محمدی کا پابند دیکھا، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کا کہنا تھا کہ انکی اہلیہ کی ساری زندگی مقامی کمیونٹی کی بچیوں کو درس تدریس دینے میں گزری،انھوں نے آخرت کے سفر پر روانگی سے قبل اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں وقف کر دیاتھا،اس موقع پر قران خوانی کی گئی اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، محفل میں نبی پاکﷺ کے حضور درود و سلام کے نزرانے پیش کئے گئے اور دنیا بھر میں امن و محبت ،امت مسلمہ کو درپیش مسائل کشمیر اور فلسطین کی آزادی،وطن عزیز پاکستان میں استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں شرکاء میں برطانیہ بھر سے علمائے کرام، پیران کرام، مشائخ، ثنا خوانان مصطفی، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات سیکڑوں کی تعداد میں شامل تھے اور بڑی تعداد میں مقامی کمیونٹی شامل تھی۔ پروگرام کی دیگر میزبانی کے فرائض قاضی عطاء الکبیریا، قاضی ضیا المصطفی، قاضی سراج المرتضی، قاضی تنزیل الرحمن اور محمد عثمان اختر نے انجام دیئے۔