غزہ: عمارتوں کے ملبے پر فلسطینی بچوں کے مسکراتے چہرے

November 29, 2023

غزہ( نیوز ڈیسک)اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ میں ایک عمارت کے ملبے کے ڈھیر پر فلسطینی بچوں کے ہنسنے اور کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔فلسطینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں غزہ کے بچوں کو اسرائیلی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے پر کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں چند بچے مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ ان میں سے ایک بچے نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی پرچم بھی تھاما ہوا ہے، معصوم بچوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کے جذبے کی داد دے رہے ہیں۔صارفین کی جانب سے بچوں کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔