غزہ میں جنگ بندی کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں، نیٹو

November 29, 2023

برسلز( نیوز ڈیسک)نیٹو نے غزہ میں جاری 4 روزہ جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیاد پر وقفے میں توسیع ہونی چاہیے۔ برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جینز اسٹالٹن برگ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اشد ضروری امداد کی فراہمی کیلئے لڑائی کے وقفے میں توسیع ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے لڑائی کے وقفے میں توسیع کی جائے۔ ایران کو خطے میں اپنی پراکسیز کو لگام ڈالنی چاہیے۔