اسرائیل سے رہا فلسطینی والدین سے لپٹ کر رو پڑے

November 29, 2023

غزہ( نیوز ڈیسک)اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے فلسطینی والدین سے لپٹ کر رو پڑے۔رہا ہونے والے فلسطینیوں نے کہا کہ ان کی رہائی کی خوشی پر غزہ کے شہداء کا غم بھاری ہے، دونوں بھائیوں کےلیے اسرائیلی قید نیا تجربہ نہیں ہے۔ پہلی بار پانچ اور چھ سال کی عمر میں دونوں کو اسرائیلی نے تحقیقات کےلیے حراست میں لیا۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قید خانوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، چار قیدی مر چکے ہیں۔