ہائی کمشنر پاکستان نے مستقبل کی نشاندہی کر دی، سعید مغل

November 30, 2023

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت حاجی محمد سعید مغل ایم بی ای نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے دورہ بریڈفورڈ میں خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو برطانیہ کو بطور ملک اپنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائے اور برطانیہ کے ہر شعبہ میں شمولیت اختیار کرے۔ سعید مغل نے کہا کہ ہائی کمشنر پاکستان نے جامع پیغام اور مستقبل کی نشاندہی کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجیں تاکہ پاکستان کومشکلات سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔