ڈی لنک کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی پی ٹی اے نے ایڈوائزری جاری کر دی

November 30, 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ڈی لنک کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی سے متعلق سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق ڈی لنک فشنگ حملے کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی کرتا ہے حملہ آور کا دعویٰ ہے کہ اس نے ڈی ویو نیٹ ورک مینجمنٹ سافٹ ویئر سورس کوڈ اور لاکھوں کی تعداد میں ذاتی ڈیٹا چوری کر لیا ہے، پی ٹی اے کے مطابق حملہ آور نے ڈارک ویب پر چوری شدہ ڈی لنکس کا ڈیٹا اور سورس کوڈ 500 ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیا ہے، ڈی لنک پاکستانی مارکیٹ میں نیٹ ورکنگ سلوشنز ، راوٹرز ، سوئچز ، ایکسیس پوائنٹس ، یو ایس بی ، اڈاپٹر ، KVM سوئچز اور آئی پی فون فراہم کرتا ہے، پی ٹی اے نے سرکاری حکام، ٹیلی کام سیکٹر، نجی کمپنیوں اور عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔