جانوروں کے ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ

November 30, 2023

نگراں وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد---فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرز پر جانوروں کے لیے بھی ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیرِ لائیو اسٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمۂ لائیو اسٹاک کی جانب سے علاج کے لیے ایک موبائل ویٹرنری بس کی تجویز دی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمۂ لائیو اسٹاک مرحلہ وار تمام جانوروں کی رجسٹریشن کرے گا۔

نگراں صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران نادرا کی طرز پر جانوروں کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔