پی ایس ایکس میں نومبر کے آخری کاروباری دن ملا جلا رجحان

November 30, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نومبر کے آخری کاروباری دن ملا جلا رجحان رہا۔

100 انڈیکس 29 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 531 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 553 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 60 ہزار 981 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 46 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کے سودے پونے 19 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھی ہے۔ جو کاروبار کے اختتام پر 8 ہزار 729 ارب روپے ہے۔