برمنگھم: 50 سالہ شخص کو قتل کرنے والے ملزمان کا جرم ثابت

December 01, 2023

برمنگھم( نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں 3 ملزمان پر 50سالہ شخص کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان پر قتل کی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان کو اگلے سال جنوری میں سزا سنائی جائے گی 50سالہ کیلون وارڈ کو اپریل میں چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔