حماس کیلئے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال نہ کیا جائے، وائس آف امریکہ

December 01, 2023

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے’’دہشت گرد‘‘کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائس آف امریکہ کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کوریج کے دوران حماس کیلئے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔خبر کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکہ کی کوریج میں حماس کیلئے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو پابند کیا گیا ہے کہ آئندہ وائس آف امریکہ کی کوریج میں حماس کیلئے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔