اختلافات کے باعث امت مسلمہ انتشار کا شکار ہے، مقررین

December 01, 2023

مانچسٹر( علامہ عظیم جی) امت مسلمہ باہمی اختلافات کی وجہ سے عالمی سطح پر انتشار کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین فرینڈز آف راچڈل مانچسٹرساہیوال چوہدری نصیر احمد ساہیوالی کی طرف سعادتِ عمرہ حاصل کرنے والے امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر استاد محمد صفدر کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر چیئرمین انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن یوکے استاد القراء قاری جاوید اختر چشتی، انٹرنیشنل قرأت ونعت کونسل برطانیہ کے سربراہ چوہدری وسیم، چوہدری سید کمال شاہ، قاری سبطین علی نے کیا۔ چوہدری نصیر احمد ساہیوالی نے کہاکہ فلسطین کے موجودہ حالات سے اسلامی ملکوں کےسربراہوں کو اپنااحتساب کرنا چاہئے ،چوہدری نصیر احمد ساھیوالی نے امت مسلمہ کے مستحکم اور عملی اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے برطانیہ و یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں اور مسلمانوں سےاپیل کی کہ اپنی نو جوان نسل میں اسلامی اقدار اور اعلی اخلاقی قدروں کو اپنانے کی ترغیب دیں۔ قاری جاوید اختر چشتی نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کی خود مختاری یقینی بنانے پر زور دیا اور کہاکہ اس کے بغیر عالمی امن قائم رہنا ممکن نہیں۔ استاد محمد صفدر نے کہاکہ نوجوان نسل میں حب رسولﷺاجاگر کرکے اسلام کے اصولوں اعلی مکارم اخلاق کی تربیت دی جائے تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔ چوہدری وسیم احمد نے کہاکہ اسلام پوری دنیا کے امن کا عَلم بردار ہے ،انہوں استاد محمد صفدر کی سماجی خدمات کو سراہا۔ قاری سبطین علی نے اسرائیل کو غزہ اور فلسطین پر بمباری فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔ سید کمال شاہ نے کہاکہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو فلسطین، کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں میاں نعیم طاہر نے کہاکہ برطانیہ میں نوجوانوں کو عشقِ مصطفیٰﷺ وصحابہؓ کی ترغیب کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔ آخر میں غزہ کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔