شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک اور واردات

December 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک اور واردات سامنے آ گئی۔گلشن معمار افغان بستی کے قریب گھروں میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔متاثرہ خاندان کے مطابق کچھ ڈاکو پولیس وردی جبکہ کچھ سادہ لباس میں تھے۔ملزمان گھر سے طلائی زیوارات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کا کرائم سین یونٹ پہنچاپولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے بیانات اور شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔متاثرہ افراد نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے ایک گھر میں واردات کی، وہاں موجود خواتین اور مردوں کو ایک کمرے میں بند کردیا پھر ملزمان دوسرے گھر میں کودے اور واردات کی۔