رنبیر کپور کی فلم میں استعمال ہونے والی دیوہیکل مشین گن اصلی نکلی

December 03, 2023

کیا آپکو معلوم ہے کہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم اینیمل میں اداکار رنبیر کپور نے جو پانچ سو کلوگرام وزنی دیو ہیکل مشین گن استعمال کی ہے وہ کمپیوٹر جنریٹڈ امیجنری نہیں بلکہ حقیقی ہے۔

جرائم اسٹوری پر مبنی رنبیر کپور کی یہ تھرلر فلم اب تھیٹرز پر فلم بینوں کو اپنی جانب مبذول کر رہی ہے اور باکس آفس پر اسکی موجودگی کا احساس ویک اینڈ پر اس کے افتتاحی دن لوگوں کی بڑی تعداد کی موجود تھی۔

اس فلم میں جو مشین گن استعمال ہوئی ہے وہ حقیقی ہے اور اسے مکمل طور پر اسکریچ سے تیار کیا گیا ہے۔

پرستاروں نے اس فلم میں شاندار اور توانا مناظر اور کاسٹ کی جانب سے معیاری اداکاری کو کافی سراہا ہے۔

فلم کے جس خصوصی منظر پر مبنی ایک ٹریلر نے بہت زیادہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے وہ فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپور کا ایک سین ہے جس میں وہ ایک بھاری مشین گن سے گولیوں کی بوچھاڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری اور بھوشن کمار، کرشن کمار، مراد کھیتانی اور پارانے ریڈی وانگا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ بابی دیول، رشمیکا منڈانا، ترپتی دیمنی اور انیل کپور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آر ہے ہیں۔