• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی پر بوبی دیول جذباتی ہوگئے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول اپنی نئی فلم’اینیمل‘ کو ملنے والی پذیرائی دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بوبی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں فلم’اینیمل‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اسی دوران خوشی کے آنسوؤں سے ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ’اینیمل‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 115 کروڑ کا بزنس کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ ہے، اس فلم نے باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے 126 کروڑ کی اوپننگ کے بعد دوسری بڑی اوپننگ کی ہے۔

فلم ’اینیمل‘ نے بھارت میں مجموعی طور پر 75 کروڑ اور دنیا بھر میں 40 کروڑ کا بزنس کیا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔