سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس عقیل احمد عباسی کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری

December 04, 2023

فوٹو: فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مستقلی کا معاملہ زیر غور آیا۔

جوڈیشل کونسل نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دی، یہ منظوری متفقہ رائے سے ہوئی۔

جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔

خیال رہے کہ جسٹس عقیل احمد عباسی اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے رولز میں ترمیم کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔