اسمگل شدہ 2 ہزار 9 سو لٹر ایرانی ڈیزل برآمد، 4 افراد گرفتار

December 05, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی پولیس نے تین مختلف کاروائیوں کے دوران ایک گاڑی میں موجود 800 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر کے ڈرائیور سید یوسف شاہ ، دوسری گاڑی سے 1500 لٹرا سمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر کے ڈرائیور پرویز علی اور کلینر ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا ، جبکہ آدم کھوسہ گوٹھ کاٹھور سے کھلا ڈیزل فروختُ کرنے والے شیریار خان کو گرفتار کرکے 600 لٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔