نیب، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ریکور ہونیوالی رقم متاثرین میں تقسیم

December 05, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) قومی احتساب بیورو نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے ریکور ہونے والی60کروڑ روپے کی رقم متاثرین میں تقسیم کر دی۔ گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق نیب راولپنڈی نے متاثرین میں چیک تقسیم کئے، نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں یہ تاریخ کی بڑی ریکوری ہے، ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے پلی بارگین کیلئے درخواست دائر کی تھی، ، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے کہا کہ نیب کا اولین فریضہ متاثرین کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلانا ہے، پوری توجہ بدعنوانی کیسز پر ہے ، ڈائریکٹر جنرل نیب رولپنڈی مرزا عرفان بیگ کاکہنا ہے کہ تفتیشی افسر بینش جاوید نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60کروڑ کی ریکوری یقینی بنائی ، نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالٹرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔