HEC نے گریجویشن سطح سے مطالعہ پاکستان ختم کرکے نیا مضمون کانسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ متعارف کرا دیا

December 05, 2023

لاہور(خبرنگار)انڈر گریجویٹ 2023ء پالیسی میں اہم تبدیلی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ کی نئی پالیسی نافذ کرتے ہوئے گریجویشن کی سطح سے مطالعہ پاکستان کا لازمی مضمون ختم کر کے اسکی جگہ کانسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ کا نیا مضمون متعارف کرا دیا۔اس سے قبل مطالعہ پاکستان بی اے ، بی ایس سی میں لازمی مضمون تھا۔ بی ایس آنرز کے تمام ڈگری پروگرامز میں بھی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام لازمی تھا۔ حتیٰ کہ انجینئرنگ اور ایم بی بی ایس کے پروفیشنل ڈگری کے طلبہ کو بھی مطالعہ پاکستان پڑھناپڑتا تھا، تاہم اب یہ مضمون ختم کر کے اس کی جگہ کانسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ کا مضمون گریجویشن کی سطح پر شامل کیا جارہاہے۔ جنرل سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی (اسا) ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا ہے کہ ایچ ای سی کامطالعہ پاکستان کو لازمی مضمون کے طور پر نئی سکیم آف سٹڈیز 2023 ءسے خارج کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔