شکاگو میں کاربے قابو ہوکر سیلون کے اندر جا گھسی

June 30, 2016

امریکی شہر شکاگو میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر شیشہ توڑتی ہوئی سیلون کے اندر جا گھسی ، حادثے میں خاتون ڈرائیور اور سیلون کی دو ملازمائیں زخمی ہوگئیں۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک تیز رفتار کار کاؤنٹر کے سامنے کا شیشہ توڑتی ہوئی اندر گھس آئی ،اس دوران کاؤنٹر پر دو خواتین بھی موجود تھیں ،جو خوش قسمتی سے کار کی ٹکر سے محفوظ رہیں۔

کار ان کی سائڈ سے نکلتی ہوئے سامنے کی دیوار میں جا گھسی ،اطلاعات کے مطابق اس دوران سیلون میں 30 افراد موجود تھے ۔ حادثے میں 83 سالہ خاتون ڈرائیور اور دو خواتین ملازمائیں زخمی ہوگئیں۔