میزان بینک کا بی فائلر کے ساتھ معاہدہ

December 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فری لانسنگ کے شعبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے میزان بینک کا بی فائلر کے ساتھ معاہدہ،تفصیلات کے مطابق معروف اسلامی بینک میزان نے فری لانسرزکیلئے دستیاب ٹیکس سہولت کی خدمات کو بڑھانے کیلئے بی فائلر(Befiler)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصدڈیجی فری لانسرز صارفین سمیت میزان فری لانسرز اکاؤنٹ ہولڈرز کوبی فائلر کی ٹیکس سے متعلق خدمات رعائتی قیمت پر فراہم کرنا ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے بی فائلر میزان فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے اسٹریم لائن اور موئثرٹیکس خدمات کو یقینی بنائے گی۔