نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا پانجواں اجلاس

December 08, 2023

اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کاپانچواں اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پارلیمانی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ شامل ہوئے۔

بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدے داروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ آج بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔

نواز شریف تمام امیدواروں سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان کے انٹرویوز بھی کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

آج صرف ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے موزوں امیدواروں کا انتخاب اور انٹرویو کیے جائیں گے۔

پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور صوبہ بلوچستان میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔