بھارت: طوفان میچانگ کے 4 روز بعد بھی چنئی کی صورتِحال ابتر

December 08, 2023

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی شہر چنئی میں طوفان میچانگ کے چار روز بعد بھی صورتِ حال ابتر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہے اور سیکڑوں افراد محصور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنئی میں اسکول اور کالجز بند ہیں تاہم گھروں سے آن لائن کام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چنئی میں پیر کو طوفان کے زیرِ اثر بارشیں شروع ہوئی تھیں، بارشوں کے بعد چنئی اور تامل ناڈو میں مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔