کراچی میں پی پی متحدہ جھگڑا، بچے گولیوں کی زد میں آگئے

February 02, 2024


کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے جھگڑے میں بچے گولیوں کی زد میں آگئے۔

نیو کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی جبکہ ایک بچےعبدالرحمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گولی بچے کے سرمیں لگی، جس کا سی ٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔

پوسٹر پھاڑنے پر سیاسی جماعتوں میں تصادم میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، مقدمے میں نامزد تمام افراد مفرور ہیں۔