الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی 295 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے

February 09, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) میں پنجاب اسمبلی کی 295 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کی 1 نشست کا نتیجہ سامنے آنا باقی ہیں جبکہ ایک حلقے پی پی 266 پر انتخابی عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی میں اکثریت جماعت بن گئی ہے، جس کے 137 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 137 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،یوں ن لیگ اور آزاد امیدوار اعداد و شمار میں برابر آگئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 10، ق لیگ نے 8 جبکہ تحریک لبیک، مسلم لیگ (ض) اور استحکام پاکستان پارٹی نے ایک، ایک نشست پر کامیابی اپنے نام کی ہے۔