گجرات: پرویز الہٰی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

February 09, 2024

فوٹو فائل

گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قیصرہ الہٰی کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔