الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا کی 111 نشستوں کے نتائج مل گئے

February 09, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) میں خیبرپختونخوا کی 111 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی 115 نشستوں پر عام انتخابات ہونے تھے، جن میں سے 2 پر الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ 2 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں 90 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جے یو آئی کے 7، مسلم لیگ کے 5، پیپلز پارٹی 4،جماعت اسلامی 3 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے 1-1 نشست پر کامیابی اپنے نام کی ہے۔

پی کے 1 چترال اپر: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 140 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوارثریا بی بی 18914 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ جے یو آئی کے شکیل احمد 10533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 2 لوئیر چترال:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام پی کے 2 لوئیر سے آزاد امیدوار فتح الملک ناصر 28510 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ پی پی پی کے سلیم خان 22995 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 3 سوات 1:

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار شرافت علی25170 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں مسلم لیگ ن کے جہانگیر 11774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 4 سوات 2:

پی کے 4 سوات 2 کے حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیر وار علی شاہ 30022 لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار خان 12514 لے کر پیچھے ہیں۔

پی کے 5 سوات 3:

پی کے 5 سوات 3 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اختر خان 24055 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی ایف کے ثناءاللہ خان 15462 ووٹ لے کر پیچھے، دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 6 سوات 4:

اس حلقے کے بھی مکمل غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جس کے مطابق آزادامیدوار فضل حاکم خان یوسف زئی 25330 ووٹ لے کے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پی کے افتکار احمد 19422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 7 سوات 5:

پی کے 14 لوئر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد اعظم خان 31200 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جماعتِ اسلامی کے محمد یعقوب 16552 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 8 سوات 6:

138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارحمید الرحمٰن 33152 ووٹ لےکر پہلے جبکہ مسلم ليگ ن کے جلات 15007 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 9 سوات 7:

پی کے 9 سوات 7 کے حلقے کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلطان رم 28525 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار محب اللہ خان 6913 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 10 سوات 8:

پی کے، کے اس حلقے کے بھی غیر سرکاری انتخابی نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق آزادامیدوار محمد نعیم6913 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ پی ٹی آئی پی کے محمود خان 8741 حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 11 اپر دیر 1:

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے سے آزادامیدوار گل ابراہیم خان 9327 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ پی پی پی کے ملک بادشاہ صالح 1579 ووڈ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 12 اپر دیر 2:

پی کے 12 اپر دیر 2 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد یامین 23915 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ جے آئی پی کے امیدوار 12531 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 13 اپر دیر 3:

اس حلقے سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامید وار محمد انور خان 32043 نے ووٹ حاصل کیے ہیں اور پہلے نمپر پر ہیں جبکہ جے آئی پی کے عنایت اللّٰہ نے 22457 نے ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقہ پی کے 14 لوئر دیر 1:

پی کے 14 لوئر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد اعظم خان 31200 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جماعتِ اسلامی کے محمد یعقوب 16552 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 15 لوئر دیر 2:

پی کے 15 لوئر دیر 2 سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وار ہمایوں خان 31246 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں جبکہ پی پی پی کے عزیزاللّٰہ خان 14691 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 16 لوئر دیر 3:

اس حلقے سے بھی تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کہ مطابق آزاد امیدوار شفیع اللہ 31208 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمپر پر ہیں جبکہ جے آئی پی کے امیدوار 11525 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 17 لوئر دیر 4:

نتائج کے موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پی کے 17 لوئر دیر 4 کے بھی نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق اس حلقے سے جے آئی پی کے امیدوار عزازاللّٰہ 25124 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ آزادامیدوار عبیدالرحمٰن 22981 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

پی کے 18 لوئر دیر 5:

اس حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادمیدوار لیاقت علی خان 24625 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ جے آئی پی کے سعید گُل16059 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 19 باجوڑ 1:

پی کے 19 باجوڑ 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں۔

پی کے 19 باجوڑ 1 کے تمام 96 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار حامد الرحمٰن 23044 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 20 باجوڑ 2:

پی کے 20 باجوڑ 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے واحد گل 13039 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12903 ووٹ لے کر پیچھے، دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 21 باجوڑ 3:

پی کے 21 باجوڑ 3 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سردار خان 16844 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار کے اجمل خان 15713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 23 مالاکنڈ 1:

پی کے 23 مالاکنڈ 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار شکیل احمد 42122 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ پی پی پی کے ہمایوں خان 18208 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 24 مالاکنڈ 2:

پی کے 24 مالاکنڈ 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مساویر خان 43193 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 22191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 25 بونیر 1:

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 25 بونیر 1 سے آزاد امید وار ریاض خان 28447 ووٹ لے کر پہلے جبکہ فاضلی غفور 12702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 26 بونیر 2:

حلقے پی کے 26 بونیر 2 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید فخر جہاں 26782 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ جے آئی پی کے ناصر علی 15216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 27 بونیر 3:

اس حقلے کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عبدالکبیر خان 27821 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ای این پی کے سردار حسین 15439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 28 شانگلہ 1:

غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹشن سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد راشد خان 17172 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار شوکت علی 11873 ووٹ کر دورے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 29 شانگلہ 2:

پی کے 29 شانگلہ 2 سے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار عبدالمنیم 14373ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار شوکت علی 13235 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 30 شانگلہ 3:

پی کے 30 شانگلہ 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے عباداللّٰہ خان 14221 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردر الرحمٰن 13863 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 31 کوہستان لوئر:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 33 کولائی پالاس کوہستان کے تمام 59 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار سردار ریاض 7024 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار جمال الدین 6353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 32 کوہستان:

پی کے 32 کوہستان کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کےسجاد اللّٰہ13826 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خان ممبر 12496 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 33 کولائی پالاس کوہستان:

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 33 کولائی پالاس کوہستان کے تمام 59 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار سردار ریاض 7024 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار جمال الدین 6353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 34 بٹگرام 1:

اس حلقے کے بھی تمام غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جس کے مطابق آزادامید وار زبیر خان 13501 ووٹ لے کر آگے اور جے یو آئی ف کے شاہ حسین شاہ 11628 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 35 بٹگرام 2:

پی کے 35 بٹگرام 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامید وار تاج محمد 21566 ووٹ لے کر آگے اور جے آئی ف کے نوازبزادہ ولی محمد خان 15182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی کے 36 مانسہرہ1:

پی کے 36 مانسہرہ 1 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار منیر حسین 35074 ووٹ کے پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے سید جنید علی قاسم 30414 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 37 مانسہرہ 2:

تمام 112 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار بابر سلیم سواتی 35213 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم ليگ ن کے ظہور احمد 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 38 مانسہرہ 3:

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 38 مانسہرہ 3 میں آزادامیدوار زاہد چنزیب 38804 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد نعیم 26601 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی کے 39 مانسہرہ 4:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 39 مانسہرہ 4 سے آزاد امیدوار اکرام اللّٰہ 23853 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد عارف 19331 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 40 مانسہرہ 5:

اس حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف 44012 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزادامیدوار عبدالشکور 43680 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقہ پی کے 41 توڑغر:

اس حلقے کے تمام 123 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار لائق محمد خان 11059 ووٹ لے کر جیتے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے زرین گل 9469 ووٹ لے کر ہار گئے ہیں۔

پی کے 42 ایبٹ آباد 1:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 42 ایبٹ آباد 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے پی ٹی آئی کے نظیر احمد عباسی 35443 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار فرید خان 27623 ووٹ لے کر ہار گئے ہیں۔

پی کے 43 ایبٹ آباد 2:

پی کے 43 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار راجہ علی خان عباسی41242 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزادامیدوار محمد جاوید عباسی 20869ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 44 ایبٹ آباد 3:

پی کے 44 ایبٹ آباد 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے افتخار احمد جدون 34867 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار اورنگزیب نالوتھا 32858 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 45 ایبٹ آباد 4:

پی کے 45 ایبٹ آباد 4 کے حلقے سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار مشتاق غنی 50143 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد ارشد 27498 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقہ پی کے 46 ہری پور 1:

پی کے 46 ہری پور 1 کے تمام 211 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68835 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 47 ہری پور 2:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 47 ہری پور 2 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار ارشد ایوب خان 73038 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فیصل زمان 34620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 48 ہری پور 3:

پی کے 48 ہری پور 3 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

اس حلقے سے آزاد امیدوار ملک عدیل اقبال 41777 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار گوہر نواز خان 21737 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 49 صوابی 1:

پی کے 49 صوابی 1 کا بھی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق آزادامیدوار رنگریز احمد نے 36692 ووٹ حاصل کیے ہیں اور کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے غفور خان جدون 15312 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 50 صوابی 2:

پی کے 50 صوابی 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار عاقب اللّٰہ خان نے 40870 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر خان 21089 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 51 صوابی 3:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقے سے آزاد امیدوار عبدالکریم نے 30548 ووٹ حاصل کیے اور پہلے نمبر پر ہیں جبکہمسلم لیگ ن کے نوابزادہ 13053 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 52 صوابی 4:

پی کے 52 صوابی 4 سے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق آزادامیدوار فیصل خان 42269 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ اے این پی کے توصیف اعجاز 23317 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 53 صوابی5:

غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے سے آزادامیدوار ممتاز خان40825 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ اے این پی کے محمد زاہد 20661 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 54 مردان 1:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 54 مردان 1 کے تمام 119 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار زرشاد خان 42754 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اے این پی کے گوہر علی شاہ 17064 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 55 مردان 2:

پی کے 55 مردان 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار طفیل انجم 41084 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے عدنان خان 28623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 56 مردان 3:

اس حلقے سے آزادامیدوار امیر فرزند خان33430 ووٹ لے کر پہلے جبکہ اے این پی کے عبدالعزیز 16823 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں، یہ نتائج غیر حتمی غیر سرکاری ہیں۔

پی کے 57 مردان 4:

حلقہ پی کے 57 مردان 5 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے۔

آزاد امید وار محمد زاہد شاہ 34437 ووٹ لے کر آگے اور عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان بہادر16237 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 58 مردان 5:

غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے سے آزادامیدوار محمد عبدالاسلام 38126 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ اے این پی کے امیر حیدر اعظم خان ہوتی 26497 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 59 مردان 6:

مردان کے تمام پولنگ اسٹیشنز 122 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار طارق محمود آریانی 28349 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد ہارون 14256 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 60 مردان 7:

اس حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار افتخار علی مشوانی 29186 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ اے این پی کے شیر افغن علی 15203ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 61 مردان 8:

پی کے 61 مردان 8 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار احتشام علی 32984 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ مسلم لیگ نے کے جمشید خان 20645 حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 62 مردان 9:

اس حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار خالد خان نے 29402 ووٹ حاصل کیے ہیں اور کامیاب رہے ہیں جبکہ کیو ڈلیو پی کے امیدوار سکندر حیات خان 17310 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 63 چارسدہ 2:

یہاں سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار ارشد علی 34395 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ اے این پی کے شکیل بشیر خان 23423 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 64 چارسدہ 3:

پی کے 64 چارسدہ 3 کے پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے تمام غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار افتخار اللّٰہ جان 39538 ووٹ حاصل کر کے آگے جبکہ اے این پی کے امیدوار سلطان محمد خان نے 19022 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی کے 65 چارسدہ 4:

اس حلقے سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار فضل شکور خان 43103 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ جے یو آئی ف محمد احمد خان 18266ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 66 چارسدہ 5:

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامید وار محمد عارف ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ جے یو آئی ف کے حاجی ظفر علی خان نے 17598 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی کے 67 مہمند 1:

پی کے 65 مہمند 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے حافظ رشید احمد 7024 ووٹ حاصل کر کے آگے جبکہ آزاد امیدوار محبوب شیر 3939 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 68 مہمند 2:

پی کے 68 مہمند 2 کے 112 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار محمد اسرار 20690 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے حنیف الزمان 12156 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی کے 69 خبیر 1:

حلقہ پی کے 69 خبیر 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے آزاد امیدوار محمد عدنان قادری 25596 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے شفیق آفریدی 10095 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 70 خیبر 2:

پی کے 70 خیبر 2 کے تمام 109پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد سہیل آفریدی 31649 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے بلاول آفریدی 7401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 71 خیبر 3:

حلقہ پی کے 71 خیبر 3 کے تمام 125 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالغنی 15061 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے خان ولی 7903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔

پی کے 72 پشاور 1:

پی کے 72 پشاور 1 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز سے إوصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کرامت اللّٰہ خان 18527 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمود جان 14332 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 73 پشاور2:

پی کے 73 پشاور2 کے تمام 87 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ارباب محمد وسیم خان 29949 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے عبدالحسیب 14752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 74 پشاور 3:

پی کے 74 پشاور 3 کے تمام 100پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے اعجاز محمد 45959 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد ارباب جہانداد خان 21817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقہ پی کے 75 پشاور 4:

حلقہ پی کے 75 پشاور 4 کے تمام 90 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عثمان خان 43783 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک شہاب حسین 23968 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 76 پشاور 5:

اس حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سمیع اللہ 18888 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے امیدوار خوشدل خان 12986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 77 پشاور 6:

پی کے 77 پشاور 6 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد میدوار شیر علی آفریدی 30544 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ جے یو آئی ف کے سیف اللہ 7615 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 78 پشاور 7:

تمام 94 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے ظاہر خان 22559 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار عاصم خان 17125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی کے 79 پشاور 8:

پی کے 79 پشاور 8 سے بھی تمام 66 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان مسلم ليگ ن کے جلال خان 16031 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار تیمور سلیم خان 11495 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 80 پشاور 9:

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ارباب زرک خان 23311 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزادامیدوار حمیدالحق 10251 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے81 پشاور 10:

تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید قاسم علی شاہ 44310 ووٹ لے کر آگے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارسلان خان ناظم 8177 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 82 پشاور 11:

90 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک طارق اعوان 20334 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار کامران بنگش 14030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی کے 83 پشاور 12:

اس حلقے کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مینا خان 38117 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر ہارون بلور 33500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 84 پشاور 14:

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جہاں آزاد امیدوار فضل الہیٰ 14829 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے فرہاد خان 8248 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 85 نوشہرہ 1:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار زرعالم خان ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے حامد علی خان 11056 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 86 نوشہرہ 2:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد ادریس 38030 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے مسعود عباس خٹک 12860 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 87 نوشہرہ 3:

اس حلقے کے تمام 164پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار خلیق الرحمٰن 44762 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 18176 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 88 نوشہرہ 4:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقے سے آزاد امیدوار میاں محمد عمر 38384 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے احد خٹک 12071 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 89 نوشہرہ 5:

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار افتخار احمد 30416 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے میاں افتخار حسین15630 ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔

پی کے 90 کوہاٹ 1:

پی کے 90 کوہاٹ 1 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب عالم آفریدی 41043 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پی پی پی کے امجد خان آفریدی 33785 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 92 کوہاٹ 3:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقے کے تمام 154 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار شفیع اللّٰہ جان 42254 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ضیاءاللّٰہ بنگش 13609 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 93 ہنگو:

اس حلقے کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شاہ ابو تراب خان بنگش 31136 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی ایف کےمولانا تحسین اللّٰہ 16933 ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔

پی کے 94 اورکزئی:

غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اورنگزیب خان 18648 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی ایف کے عبدالرحمٰن 8274 ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔

پی کے 95 کرم 1:

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد ریاض 29379 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عمران خان 23059 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 96 کرم 2:

تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارعلی ہادی 38593 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وصی سید میاں 24874 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 97 کرک 1:

اسی طرح غیر حتمی اور غیر سرکاری کے نتائج کے مطابق پی کے 97 کرک 1 کے تمام 209 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار محمد خورشید 51994 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے نثارگل 21387 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 98 کرک 2:

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 98 کرک 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار محمد سجاد 37160 ووٹ لے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک قاسم خٹک 31853 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر ہیں۔

پی کے99 بنوں 1 :

پی کے99 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زاہد اللّٰہ خان 27792 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے شیر اعظم خان 27253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 100 بنوں 2:

تمام137 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ۔

پی کے 100 بنوں 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار پختون یار خان 30925 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے اکرم درانی 23909 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 106 :

پی کے حلقہ 106 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حشام انعام اللّٰہ خان 32268 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار نور سلیم ملک 26900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 107 لکی مروت 3:

پی کے 107 لکی مروت 3 کے بھی تمام 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو چکا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار طارق سعید 34400 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد فواد رضا 21679 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی کے 108 ٹانک:

پی کے 108 ٹانک کےتمام 192 پولنگ اسٹیشنز کا بھی نتیجہ موصول ہو گیا ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد عثمان 42611 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے محمود احمد خان 30770 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی کے 111 ڈیرہ اسماعیل خان 1:

حلقہ پی کے 111 ڈیرہ اسماعیل خان 1 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے مخدوم زادہ محمد آفتاب حیدر 41052 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے احتشام جاوید 37008 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان 2:

پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان 2 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے احمد کریم کنڈی 33312 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے سمیع اللّٰہ 25359 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان 3:

پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان 3 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کا بھی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوارعلی امین خان گنڈا پور 35454 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد کفیل احمد 21885 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقہ پی کے 114 ڈی آئی خان 4:

اس حلقے کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے لطف الرّحمٰن 30291 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قیضار خان 27606 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔