کراچی: لیاقت آباد کے گورنمنٹ اسپتال میں آتشزدگی، 7 مریض جھلس کر زخمی

February 11, 2024

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 مریض جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

لیاقت آباد نمبر 10 پر واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال میں گراؤنڈ فلور پر بنے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی۔

واقعے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے 7 زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ کو کنٹرول کیا۔

واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورا کیا اور رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں بنے اسٹور روم میں پہلے شارٹ سرکٹ ہوا جس کی وجہ سے وہاں موجود کمپریسر میں دھماکہ ہوا، تاہم دھماکے میں کوئی تخریب کاری کا عنصر نہیں ملا۔

زخمیوں مہیش، حمزہ، مشرف، ستار، کاشف، حسیب اور دو سالہ آصف شامل ہیں۔