انتخابات 2024ء کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

February 16, 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا۔

شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پردوبارہ انتخابات کی استدعا کی ہے۔