کھاد کی بلا تعطل فراہمی شروع، کاشتکاروں کو روزانہ 5 ہزار ٹن کھاد دینگے، گوہر اعجاز

February 16, 2024

نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز (فائل فوٹو)۔

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی۔

اسلام آباد سےنگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اس حوالے سے کہا کہ کاشتکاروں کو یومیہ 5 ہزار ٹن کھاد کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ کمپنی سے کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی جاری ہے۔ حکومت نے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ کھاد کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی انتظامیہ متحرک ہیں۔