فیصل واوڈا کا مریم نواز کی تقریر پر ردعمل

February 21, 2024

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ گھنٹوں کی ایڈیٹنگ کے بعد مریم نواز کی پہلی ریکارڈڈ تقریر سامنے آئی۔

سابق وفاقی وزیر نے مریم نواز کو عثمان بزدار 2 قرار دیا اور کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کو مسائل سے نکالنے کےلیے پہلا اعلان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پینڈا سروس سے مردوں، طلاق اور پیدائش سرٹیفکیٹ گھر گھر پہنچائے جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب گھبرانا نہیں، قدم بڑھائیں کوئی آپ کے ساتھ نہیں۔