روس اور یوکرین کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گے، چین

February 22, 2024

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کو اسلحہ فروخت نہیں کرے گا،تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے60ویں میونخ سلامتی کانفرنس کے لیے جرمنی میں یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولیبا سے ملاقات کے دوران کہاکہ موجودہ عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چین متحارب علاقوں یا فریقین کواسلحہ فروخت نہیں کرے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم یوکرین میں بحران پیدا کرنے کا موجب یا اس کے حلیف ملک نہیں بنےہیں، اس کے بر عکس اتنا ضرور ہے کہ ہم نے اس جنگی بحران میں جلتی پر تیل کا کام بھی نہیں کیا ۔