حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی امریکی کوششیں

February 23, 2024

نیویارک(نیوزڈیسک)حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی امریکی کوششیں جاری ہیںاور اس سلسلے میںامریکی اعلیٰ عہدیدار بریٹ میک گرک مصر کا دورہ کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے،عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی بات چیت کے لیے قاہرہ میں موجود تھے۔سابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے نئے منصوبے پر کوششیں جاری ہیں۔علاوہ ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو عارضی جنگ بندی محفوظ بنانے کے معاہدے کی امید ہے۔