سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل

February 23, 2024

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے، پارٹی قیادت آج ارکان کو اعتماد میں لے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

مراد علی شاہ نے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔