فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی

February 27, 2024

فائل فوٹو

سینیٹر فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا ممبر اور تحریک انصاف کا حصہ ہوں، بانی پی ٹی آئی سے سیاسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کرنی ہے۔

فیصل جاوید نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے، ملاقات کے دوران پرائیویسی کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔