ایم کیو ایم کی تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

February 27, 2024

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا اجلاس بدھ کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے، سینیٹ الیکشن اور صدارتی انتخاب پر مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے پر فیصلہ متوقع ہے۔