حکومت نیپرا کے غلط فیصلوں کا نوٹس لے، صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ

February 27, 2024

فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے غلط فیصلوں کا نوٹس لے۔

ایوان صعنت و تجارت کراچی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میںصدر کے سی سی آئیافتخار شیخ نے کہا کہ نیپرا کو عوام دشمن اور کاروبار دشمن فیصلوں سے روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط فیصلوں سے کئی ایس ایم ایز بند ہوگئی ہیں، صنعتوں نے سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ کے مطابق لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔