کونسلز کو درپیش مالی جدوجہد کے پیش نظر چیرٹیز کیلئے فنڈز میں کمی کی پیش گوئی

March 01, 2024

لندن (پی اے) ایک چوتھائی سے زیادہ چیرٹیز نے پیش گوئی کی ہے کہ کونسلز کو درپیش جدوجہد سے فنڈز میں کمی واقع ہوگی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے والیایک چوتھائی سے زیادہ چیرٹیز نے کہا ہے کہ ان کی مالی اعانت اگلے سال تک کم ہونے کا امکان ہے۔ پرو بونو اکنامکس (پی بی ای) اور ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے وی سی ایس ای ڈیٹا اینڈ انسائٹس نیشنل آبزرویٹری نے کہا کہ کونسل کے بجٹ میں توسیع کے باعث زوال آئے گا۔ اس نے چیرٹیزکو ان کی کونسل کے احاطے سے بے دخل کئے جانے یا نامناسب عمارتوں میں کام کرنے پر مجبور کرنے کے بارے میں خبردار کیا۔ وی سی ایس ای سیکٹر بیرومیٹر کے اعداد و شمار، جو کہ برطانیہ میں چیرٹیز کا سب سے بڑا سہ ماہی سروے ہے، میں بتایا گیا ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ کام کرنے والی28فیصد چیرٹیز نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 12مہینوں میں ان کی فنڈنگ میں کمی آئے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت چیرٹیز کا ایک اہم فنڈر ہے، جو فی الحال چیرٹی کی آمدنی کے ہر ایک پائونڈ میں سے 13پنس فراہم کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیرٹیزکے لئے مقامی کونسل کی فنڈنگ میں ممکنہ کمی کونسلوں کی طرف سے کونسل ٹیکس میں اضافے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ رقم نکالنے کی وسیع کوششوں کے باوجود سامنے آئی ہے۔ پرو بونو اکنامکس نے کہا کہ اس نے پہلے حساب لگایا تھا کہ10/ 2009اور 21/ 2020 کے درمیان چیرٹیز کی کونسل فنڈنگ میں پہلے ہی 23فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 2010 سے چیرٹیز کو کونسل فنڈز میں 13.2 بلین پائونڈز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تازہ ترین تحقیق سے پتہچلا ہے کہ مقامی کونسلوں کے ساتھ کام کرنے والی 10 میں سے نو چیرٹیز نے تعلقات کو اہم قرار دیااور 10 میں سے چار نے اسے ناگوارقرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافہ کے بحران کے دوران عوامی عطیات میں کمی آئی ہے، جس سے کونسل کی کٹوتیوں کو پورا کرنے کیلئے فنڈنگ کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کیلئے چیرٹیزکی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ پرو بونو اکنامکس میں ریسرچ اینڈ پالیسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان سیو جیمل نے کہا کہ کونسلز اور بہت سی چیرٹیز کی کونسل فنڈنگ میں پہلے ہی 23فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 2010 سے چیرٹیز کو کونسل فنڈز میں 13.2 بلین پائونڈز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چیرٹیز کی تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہےاور جب ایک پارٹنر مشکل میں پڑتا ہے تو دوسرا بھی جدوجہد کرتا ہے۔ چیرٹیز نے پچھلی دہائی کے دوران پہلے ہی مقامی حکومت کی طرف سے حمایت کی نمایاں واپسی کمی دیکھی ہےاور مقامی حکومت کے مالی معاملات میں موجودہ مشکلات کا مطلب یہ ہے کہ خسارہ بڑھتا رہے گا۔ ان کٹوتیوں کا اعلان تیزی سے کیا جا رہا ہےاور ملک بھر میں چیرٹیز آنے والے مہینوں میں مزید اضافے کی توقع کر رہی ہیں۔ کونسل فنڈنگ بحران کے پوشیدہ اثرات بھی اہم ہیں۔ چیرٹیز کو ان کی کونسل کے احاطے سے بے دخل کیا جا رہا ہےیا غیر موزوں عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جہاں چھتیں گر رہی ہیں اور فرش غیر محفوظ سمجھے جا رہے ہیں۔ اس سے چیرٹیزکے لئے اضافی اخراجات اور رکاوٹ پیدا ہوگی، جب وہ اسے برداشت نہیں کر سکیں گیتو ان لوگوں کو نقصان پہنچے گا جو ان پر سب سے زیادہ انحصار کرتے ہیں۔