جی ڈی اے، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

March 01, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جی ڈی اے ، جمعیت علمائے اسلام ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی 2024مبینہ فراڈ الیکشن کے خلاف مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو فنکشنل لیگ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن کی عوامی مینڈیٹ تحریک کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے ضلع بدین میں دھرنہ دیں گےاور کراچیمیں بڑا پروگرام کیا جائیگا ،بدین اور کراچی کے پروگراموں کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائیگا، اجلاس میں جی ڈی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی اور انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں جی ڈی ای کی طرف سے سابق ایم پی اےا و رپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حسنین مرزا ایڈوکیٹ، مظفر خان بروہی پی ٹی آئی کے اظہر صدیقی سابق ایم پی اے ارسلان خان جی یو آئی کے قاری محمد عثمان اور محمد سمیع سواتی کی شرکت اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطہ رہا جنہوں نے مشترکہ فیصلوں کی حمایت کی اور یقین دہانی کرائی۔