برطانیہ: مردہ مریض کی سانسیں بحال

March 02, 2024

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ میں 31 سالہ شہری بین ولسن دو مرتبہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد میڈیکل کے تجزیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے معجزاتی طور پر صحت یاب ہوگئے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں دی میٹرو کے حوالے سے بتایا گیا کہ 31 سالہ بین ولسن کو گھر میں 50 منٹ کے اندر دو مرتبہ دل کا دورہ پڑا اور دل نے دھڑکنا بند کردیا ، ان کی سانسیں بحال کرنے کے لیے دوائی 17 مرتبہ دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب انہیں اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ بری خبرکیلئے تیار رہیں کیونکہ ان کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں اور اگر وہ ٹھیک ہو بھی گئے تو انہیں طویل مدتی پیچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔بین ولسن نے ڈاکٹرزکے دعوؤں کو یکسر غلط ثابت کرتے ہوئے معجزاتی طور پر سانسیں بحال کیں اور تمام خدشات دور ہوگئے۔ہسپتال میں 5 ہفتوں تک ان کے دماغ کے تحفظ کیلئے ڈاکٹرز کی زیرنگرانی رہنے کے بعد وہ بتدریج چلنے اور باتیں کرنے کے قابل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق 31 سالہ بین ولسن اب صحت یاب ہو کر گھر واپس آچکے ہیں اور اپنی دوست ربیکا ہولمز کےساتھ شادی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔