لندن: پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد 11 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا

March 02, 2024

لندن (پی اے) لندن میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد گیارہ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ آگ آدھی رات کے بعد ایک گراؤنڈ فلور فلیٹ سے پھیلنے کے بعد تقریباً 130 لوگوں کو ساؤتھ کینسنگٹن میں ایمپررزگیٹ سے نکالا گیا۔ لندن فائر بریگیڈ (ایل ایف بی) نے کہا کہ آگعمارت کی چھت تک پھیل گئی تھی، تاہم اب قابو میں ہے۔ اس نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا، ان کا علاج سانس کے ساتھ دھواں جانے کے اثرات کی وجہ سے کیا گیا۔ ایل ایف بی نے کہا کہ ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ،پندرہ فائر انجن اور تقریباً 100 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دو افراد کو دوسری منزل کے فلیٹ سے بچایا گیا، ایک شخص کو پہلی منزل کے فلیٹ سے اور دو کو چوتھی منزل کے فلیٹ سے بچایا گیا۔ بارو کے کمانڈر بین کنگ نے کہا کہ آگ جی ایم ٹی 00:31 بجے شروع ہوئی، جسے ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عملے نے جیسا کہ آپ کی توقع ہوگی اور جیسا کہ لندن بجا طور پر مستحق ہے، انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کیا ہے کیونکہ انہوں نے متعدد افراد ریسکیو کئے ہیں۔ مسٹر کنگ نے وضاحت کی کہ آگ کے شعلے بہت بلند ہو گئے اور سروس کے لئے یہ ایک متحرک واقعہ تھا۔ سٹیشن کمانڈر سٹیو کولنز نے مزید کہا کہ عملے نے ملحقہ عمارتوں میں پھیلنے والی آگ کو روکنے کے لئے انتہائی محنت کی۔ تقریباً 5:30 بجے فائر سروس نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مسٹر کنگ نے کہا کہ عمارت کی چھت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور گراؤنڈ فلور اور ملحقہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سروس نے کہا کہ کچھ رہائشیوں کو ان کے گھروں میں واپس جانے دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔