بلوچستان: بڑی مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام

March 02, 2024

فائل فوٹو

بلوچستان سے بڑی مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

نفاذ قانون کے اداروں نے قلعہ عبداللّٰہ، سریاب روڈ اور گوادر سے مجموعی طور پر 1 ہزار 425 کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ کچلاک میں بائی پاس سے 38 کلو ہیروئن بھی گرفت میں لی گئی۔

قلعہ عبداللّٰہ میں گاڑی سے 1 ٹن 150 کلو یعنی 1150 کلو چرس برآمد ہوئی، اسی طرح سریاب روڈ کے قریب سے 170 کلو اور گوادر کوسٹل ہائی وے سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی ہے، اس دوران ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان میں کچلاک بائی پاس سے 38 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔