پی ٹی آئی صدارتی انتخاب کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ نہیں کرے گی، روف حسن

March 02, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدارتی انتخاب کےلیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے رابطہ نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ صدر کے ووٹ کےلیے میرا نہیں خیال کہ ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی صاحب کے ووٹ کےلیے ہماری سیاسی ٹیم مختلف پارٹیوں سے رابطہ کرے گی۔